Home » Member British Parliament & Top Officials Visit to Al Hassan Institutes

Member British Parliament & Top Officials Visit to Al Hassan Institutes

ممبر برٹش پارلیمنٹ ٹونی لوئیڈ شیڈو سیکرٹری فار آئیرلینڈ، ہون الڈر مین مشتاق لاشاری چیئرمین تھرڈ ورلڈ سولیڈریٹی، کونسلر محمد زمان میئر آف ریچڈل، کونسلر عاصم راشد ڈپٹی ٹو میئر آف پولیس گریٹر مانچسٹر، کونسلر سلطان علی سابق میئر آف ریچڈل، مسز رضیہ شمیم چیئرپرسن آف پاکیزہ گروپ، کونسلر الین بریٹ لیڈر آف ریچڈل کونسل، ناظم سلیمان پی اے ٹو میئر آف ریچڈل، شیراز شیری میئرل کنسرٹ، امتیاز احمد کونسل لیڈر پی اے، محمد ارشد اسسٹنٹ ٹو ممبر آف پارلیمنٹ اور دیگر نے الحسن فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے جامعتہ الحسن رٹہ مدرسہ سکول اور کالج فار بواز، فاطمتہ الزہرا کالج برائے طالبات اور الحسن ماڈل سکول رٹہ ڈڈیال کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین الحسن فائونڈیشن چوہدری اظہر صادق نے مہمانوں کو الحسن فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ ادارہ پاکستان آزاد کشمیر اور برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کے تعاون سے اور اللہ پاک کے خاص کرم سے چل رہا ہے سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یوسف نے جو درخت لگایا ہے ہم اس درخت کی آبیاری کر رہے ہیں فائونڈیشن کے زیر اہتمام 600 سے زائد بچے بچیاں فری تعلیم اور رہائش کی سہولت حاصل کررہے ہیں ادارہ ہر سال امتحانات میں بہترین پوزیشن لیتا ہے اسی بنا پر فائونڈیشن سے تعلیم حاصل کرنے والے کئی بچے مختلف اداروں میں اچھے عہدوں پر تعینات ہیں انکا مزیر کہنا تھا کہ بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دے رہے ہیں چوہدری محمد یوسف نے اپنی زندگی میں جس ادارے کی بنیاد رکھی ہے یہی ادارہ آخرت میں ان کی مغفرت کا باعث بنے گی اس موقع پر ممبر برٹش پارلیمنٹ اور میئر آف ریچڈل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحسن فائونڈیشن کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ادارہ ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر اچھا کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والے تارکین وطن اس ادارے کے ساتھ مزید تعاون کریں ایسے ادارے مخیر حضرات کے تعاون سے ہی چلائے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ میں رہنے والے لوگوں سے خاص طور پر اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ادارے کی سرپرستی کریں اور یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھیں تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا تعلیم ہی ہماری اصل طاقت ہے۔